پنجاب کے شہر راولپنڈی سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتا ہوگیا جب کہ پولیس نے رشتےدار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

راولپنڈی کے علاقے آر اے بازار کا رہائشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان 12 اپریل کو گھر سے نکلا لیکن تاحال واپس نہیں آیا۔

پولیس نے لاپتا رحمت اللہ خان کے اغوا کا مقدمہ اس کے سالے کی مدعیت میں درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحمت اللہ خان 12 اپریل کو دوستوں سے عید ملنے گیا، اس کے بعد گھر واپس نہیں آیا، موبائل فون پر رابطہ کرنے پر کال ریسیو نہیں ہوئی، بعد میں موبائل بند ہوگیا۔

ایف آئی ار میں کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ رحمت اللہ خان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا یا پھر اسے اغوا کرلیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں