حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں 25 کروڑ سے زائد کی خرد برد پر اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حیسکو ملزمان کو سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل میرپورخاص میں مقدمہ درج تھا، مذکورہ مقدمے میں حیسکو ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مد سے 25 کروڑ سے زائد کی خوربرد کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بدعنوانی میں ملوث مجموعی طور پر 45 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے جس کی تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں