چین میں شدید بارشوں کے باعث گزشتہ روز ہائی وے کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی تھیں، جبکہ بدھ کی صبح ہائی وے کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی وجہ سے 20 گاڑیاں پھنس گئی تھیں جن میں کل 54 افراد سوار تھے۔

وسطی اور مشرقی گوانگ ڈونگ میں گزشتہ 10 دنوں میں 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال چین میں معمول سے 3 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔

آج صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں مزید 120 ملی میٹر تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اتوار تک جنوبی چین میں مزید شدید بارشوں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آفات کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے، ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے بھی خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارش سے اس طرح کی آفات کا امکان بڑھ جائے گا۔

حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفرسے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گوانگ ڈونگ میں گزشتہ ماہ ہونے والی زبردست بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس میں 4 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے جبکہ پچھلے ہفتے ایک طوفان کی وجہ سے 5 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں