الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

02 مئ 2024
سماعت کے دوران ایم کیو ایم اور موہن منجیانی کے وکلا پیش ہوئے — فائل فوٹو
سماعت کے دوران ایم کیو ایم اور موہن منجیانی کے وکلا پیش ہوئے — فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ایم کیو ایم اور موہن منجیانی کے وکلا پیش ہوئے۔

فریقین کے دلائل کے دوران الیکشن کمیشن کے اراکین نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ سماعتوں میں دلائل مکمل ہو چکے ہیں، اب مزید دلائل کی ضرورت نہیں۔

کمیشن کے رکن نثار درانی نے مزید کہا کہ اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا تھا لیکن دو رکنی بینچ کا آپس میں اختلاف تھا، لہٰذا دوبارہ فیصلے کے لیے تیسرے رکن کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔

بینچ نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے (0) بند ہیں