بلوچستان: گزشتہ ماہ پیش آیا مال گاڑی حادثہ دہشت گردوں کی کارروائی ہونے کا انکشاف

02 مئ 2024
رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث میں محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا—فوٹو: ڈان
رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث میں محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا—فوٹو: ڈان

بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں مال گاڑی کو پیش آنے والا حادثہ دہشت گردی کا واقعہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق 12 اپریل کو تفتان سے کوئٹہ آنیوالی مال بردار گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ تحسیل نوکنڈی میں واقع لیویز تھانے میں درج کرلیا گیا۔

انسداد دہشت کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے متن کے مطابق 12 اپریل کو ٹرین کو حادثہ پیش آیا جو دراصل دہشت گردی کا شاخسانہ ہے، نامعلوم دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کے 30 فٹ ٹریک کو اکھاڑ رکھا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ریلوے ٹریک کو اکھاڑے جانے سے تفتان سے کوئٹہ آنیوالی مال بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ریلوے انجن اور ایک بوگی ٹریک سے مکمل اتر گئی جس کی وجہ سے انجن اور بوگی کو 80 فیصد نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث میں محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا، 18 دن گزر جانے کے باوجود ریلوے ٹریک کی مرمت نہیں کی جا سکی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں