قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب

06 مئ 2024
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی  میں موجود پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4  بجے طلب کر لیا—فوٹو فائل: ڈان نیوز
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب کر لیا—فوٹو فائل: ڈان نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ہونے والے بجٹ اجلاس سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ان کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر ، پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی، ایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کے نور عالم خان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں