لاہور: گیس لیکج کے باعث دھماکا، 3 افراد زخمی

06 مئ 2024
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے گھر کے کچن میں موجود تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتل کیا گیا—فائل فوٹو:
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے گھر کے کچن میں موجود تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتل کیا گیا—فائل فوٹو:

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں نجی سوسائٹی میں گیس لیکج سے اچانک دھماکا ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے گھر کے کچن میں موجود 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گیس لیکج کا دھماکا گھر کی دوسری منزل پر ہوا اور اس کے باعث قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں