• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

لاہور: موٹرسائیکل چوری کرنے والے کمسن بچے رنگے ہاتھوں گرفتار

شائع May 19, 2024
دونوں بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں اور وہ لاوارث ہیں، پولیس – فائل فوٹو
دونوں بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں اور وہ لاوارث ہیں، پولیس – فائل فوٹو

لاہور پولیس نے انوکھے انداز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے کمسن بچوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق موٹرسائیکل چوری کرنے والے بچوں نے انکشاف کیا ہے کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر وہ نئی موٹر سائیکل چوری کرلیتے تھے۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے کہا ہے کہ دونوں کمسن بچے اب تک شاہدرہ ٹاؤن سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرچکے ہیں، جب کہ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں بچوں صائم اور عبداللہ کی عمریں 10 سال سے کم ہیں اور وہ لاوارث ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم اور عبداللہ موٹرسائیکل پر سوار ہیں۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بچوں کے خلاف کارروائی کے بجائے حسن سلوک کیا گیا، جب کہ اچھی کفالت کے لیے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت تمام اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ایس پی ماڈل ٹاؤن واقعہ کی مکمل انکوائری کررہے ہیں، قصور وار ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024