10 مئی کو شروع ہونے والے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا اب تک جاری نہ ہوسکا، بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آئرلینڈ سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محمد عامرکی آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ بروقت جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے اپنی ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے وضاحت مانگی ہے کہ محمد عامر کا تاحال ویزہ جاری کیوں نہیں ہوا؟ محمد عامر ٹیم کے اہم رکن ہے ان کا ویزہ جاری نہ ہونا حیران کن ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بھی تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ویزے میں تاخیرپرپی سی بی محمد عامر کو آئرلینڈ نہ بھیجنے پر غور کررہی ہے، آج ویزہ جاری نہ ہوا تو محمد عامر کو ممکنہ طور پر ڈبلن نہیں بھیجا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں