ہندوستانی آرمی۔ فوٹو رائٹرز

نئی دہلی: ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ سمیت 11 جنرلز پر سو کروڑ روپے ضائع اور خورد برد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بدھ کو انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دفاع کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ہندوستانی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ، ان کے جانشین جنرل وی کے سنگھ اور دیگر نو جنرلز پر دو سال کے دوران سو کروڑ روپے ضائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیسہ غیر معیاری اسلحے کی خرید و فروخت میں استعمال کیا گیا۔ اسلحہ کی خریداری میں ملٹری انٹیلی جنس اور ڈی جی انفارمیشن کی جاری ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی اسلحہ کی زیادہ تر خریداری ہندوستانی ایجنٹس سے کی گئی ہے۔

انڈین وزیردفاع اے کے اینتھونی نے ہدایت کی ہے کہ پیسے کے استعمال کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب ہندوستانی آرمی نے تمام تر الزامات کو مسترد کرتے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں