نواز شریف کے بھائی عباس شریف انتقال کر گئے

شائع January 11, 2013 اپ ڈیٹ January 11, 2013 04:17pm

۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف لاہور میں انتقال کر گئے۔

 شریف فیملی ذرائع کے مطابق میاں عباس شریف کو گھر کرنٹ لگنے پر شریف میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا تاہم فوری طبی علاج کے باوجود وہ انتقال کرگئے۔

 میاں عباس شریف کی عمر اٹھاون برس تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ ،دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں

 عباس شریف انیس سو ترانوے میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم  کی نماز جنازہ شام سات بجے رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026