سمجھوتا ایکسپرس میں جلی ٹرین۔ - فائل فوٹو
سمجھوتا ایکسپرس میں جلی ٹرین۔ - فائل فوٹو

نیو دہلی: ہندوستان کے مرکزی داخلہ سیکریٹری آر کے سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ کم از کم دس افراد، جو مبینہ طور پر ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، ان کے آر ایس ایس یا اس سے منسلک تنظیموں کے ساتھ روابط تھے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتا ایکسپرس، مکہ مسجد اور (اجمیر) درگاہ شریف کے دھماکوں کی تحقیقات کے دوران ایسے کم سے کم دس افراد سامنے آئے ہیں جن کہ آر ایس ایس کے ساتھ کسی نہ کسی طرح روابط تھے۔

سنگھ سے جب پوچھا گیا کہ کیا حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد ہیں جن سے یہ پتہ چلے کہ کوئی شخص آر ایس ایس سے منسلک تھا اور ملک میں دہشت گردی کےواقعات میں ملوث تھا جیسا کہ وزیر داخلہ سوشیل کمار شندی نے دعوی کیا تھا۔

اس پر آر کے سنگھ نے جوب دیا کہ حکومت کے پاس اس بارے میں شواہد موجود ہیں اور ان لوگوں کے بیانات بھی موجود ہیں۔

ہوم سیکرٹری نے ان دس افراد کے نام بھی بتائے جو مبینہ طور پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے اور  آر ایس ایس کے ساتھ روابط تھے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا۔

تبصرے (0) بند ہیں