وفاقی وزیر مخدوم شہا ب الدین، فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر مخدوم شہا ب الدین‘ رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی‘ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی اور وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری خوشنود اخترلاشاری کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے چاروں افراد کو 12فروری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

 خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخدوم شہاب الدین‘ علی موسی گیلانی،  فوزیہ گیلانی اور خوشنود لاشاری پر شبہ ہے کہ ان کے اثاثہ جات بنانے میں ایفی ڈرین کوٹہ سمگلنگ کا بھی اہم کردار ہے۔  لہذا عدالت ان تمام افراد کے اثاثہ جات منجمد کر نے کا حکم دے۔

 خصوصی عدالت کے جج نے اپنے حکم میں ان کے اثاثہ جات 12فروری تک منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے ساتھ ہی عدالت نے ان افراد طلبی نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی ۔

 عدالت نے ان افراد کو ہدایت کی ہے کہ عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ آپ کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں