AAL105_SAMSUNG-GALAXY-_0315_11_24071935 670
سام سنگ کا موبائل فون گیلکسی ایس فور۔—.فوٹو رائٹررز

نیویارک: جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسا اسمارٹ فون عالمی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے،جس کی اسکرین کو آنکھوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اس فون کی شاندار تقریب رونمائی نیو یارک میں منعقد ہوئی، اس موقع پر اسمارٹ فون کی مختلف خصوصیات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔

سام سنگ ایس فور  کی اسکرین پانچ انچ یا بارہ اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر بڑی ہے۔

گزشتہ سال سام سنگ  کمپنی نے اسمارٹ فون ایس تھری پیش کیا تھا، جس کے چار کروڑ سیٹ اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔

گیلکسی کے نئے اسمارٹ فون ایس فور کی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک ساتھ دو تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

AAL107_SAMSUNG-GALAXY-S4_670
فون کی تقریب رونمائی میں شریک افراد کو اس فون کی خصوصیات سے متعارف کرایا جارہا ہے۔—.فوٹو رائٹررز

تجزیہ نگاروں کے مطابق سام سنگ نے امریکہ کی کمپنی ایپل کو اس موبائل فون کے ذریعے زبردست چیلنچ دے دیا ہے۔ ایپل نے اپنے آئی فون کے ذریعے دنیا بھر کی موبائل مارکیٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

گیلکسی ایس فور اپریل کے آخر تک دنیا بھر کی مارکٹس میں دستیاب ہوگا۔ سام سنگ کمپنی کے جے شن نے بتایا کہ ایک سو پچپن ممالک کے تین سو ستائیس موبائل آپریٹر اپنے صارفین کو ایس فور فروخت کرسکیں گے۔

اس فون میں 'سمارٹ پاز' کے نام سے ایک ایسی خصوصیت ہے، کہ اسے استعمال کرنے والا فرد وڈیو دیکھتے ہوئے اپنی نظریں موبائل فون کی اسکرین سے ہٹا لے تو ویڈیو رک جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی فون کا 'اسمارٹ سكرول' نامی سافٹ ویئر، ای میل اور دوسرے چیزوں کو دیکھنے کے لیےموبائل فون استعمال کرنےوالے فرد کی آنکھوں اور کلائی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔

ٹیلی کام شعبے کے تجزیہ نگار ارنسٹ ڈوكو فون کی اس خصوصیت کی تعریف کرتے ہوئے  کہتے ہیں کہ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اسمارٹ اسکرول سافٹ ویئر بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے،  ایسے تمام لوگ جن کی دلچسپی جدید ٹیکنالوجی باتوں میں ہے، انہیں گیلکسی ایس فور کی یہ خصوصیت اپنی طرف ضرور متوجہ کرے گی۔"

AAL108_SAMSUNG-GALAXY-S4_670
سام سنگ کا موبائل فون گیلکسی ایس فورکی تقریب رونمائی کا ایک منظر۔—.فوٹو رائٹررز

اس فون کی تقریب رونمائی میں لوگوں کو دکھایا گیا کہ کس طرح یہ فون انگریزی زبان کا چینی زبان میں اور چینی زبان کا انگریزی میں ترجمہ کر سکتا ہے۔

ایس فور موبائل فون  میں آگے اور پیچھے دو کیمرے نصب ہیں اور وہ ایک ساتھ دو تصاویر کھینچ سکتے ہیں اور ان تصویروں آپس میں جوڑ کر  پیش کر سکتے ہیں۔

پچھلا کیمرہ تیرہ میگا پكسل کا ہے جبکہ اس کے آگے دو میگا پكسل کا کیمرہ ہے.

AAL115_SAMSUNG-GALAXY-S4_670
تقریب رونمائی میں خوبصورت ماڈلز کا فون کو متعارف کروانے کا ایک انداز۔—.فوٹو رائٹررز

گیلکسی ایس فور کا وزن ایک سو تیس گرام ہے اور اس کی موٹائی سات اعشاریہ نو ملی میٹر ہے،یعنی یہ فون ایس تھری  سے ہلکا اور پتلا ہے۔

فون کی تقریب رونمائی میں کمپنی نے لوگوں کے سامنے فون کے ہارڈ ویئر سے زیادہ سافٹ ویئر کے بارے میں بتایا۔

مختلف سہولیات کے علاوہ، اس فون میں سام سنگ حب کے نام سے ملٹی میڈیا اسٹوریج کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔اس کی اسکرین کی ریزولوشن ایس تھری سے بہتر ہے۔

بشکریہ بی بی سی ہندی

تبصرے (0) بند ہیں