فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، ضابطہ اخلاق میں غیر جانبدارانہ اور متوازن کوریج یقینی بنانے اور کالعدم تنظیموں کو وقت نہ دینے کی تاکید کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ضابطہ اخلاق میں تمام امیدواروں کو یکساں اور اقلیتی امیدواروں کو خصوصی وقت دینے کا کہا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق میں کالعدم جماعتوں کو وقت نہ دینے اور نفرت و تعصب پر مبنی مباحثے نشر نہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔

کمیشن نے آزادانہ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

 ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا کے ذریعے کسی جماعت یا امیدوار کے بدنامی کی صورت میں میڈیا ہی ازالہ کرے گا جبکہ سیاسی جماعت کی انتخابی مہم کے مواد کواشتہار یا پیڈ پروگرام کے طور پر واضح بھی کرنا ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Apr 03, 2013 06:10pm
This is a very positive step and should implement in all media because some of electronic media channel is using for supporting or against a person or parties
Israr Muhammad Khan Apr 03, 2013 06:21pm
یه بہت اچھا اور معقول فیصلہ هے مگر اسکو عملی کرنا ضروری هوگا کیونکہ سرکاری اور غیر سرکاری چینل اکثر کسی کے حق یا مخالفت میں مصروف هوتئ هیں