'مضبوط روپے کی وجہ سعودی ڈالرز'

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2014
۔—اے پی پی فوٹو۔
۔—اے پی پی فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستانی حکام کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ پاکستان کو 1.5 ارب ڈالرز دیے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

حالیہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 105.40 سے گرکر 12 مارچ کو 97.40 تک پہنچ گئی۔

اس ڈیل سے واقفیت رکھنے والے ایک سینئر پاکستانی حکومتی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا 'وزیراعظم کی ذاتی ضمانت پر سعودی عرب نے 1.5 ارب ڈالرز پاکستان کو دیے ہیں جس کی وجہ سے روپے کو سہارا ملا۔'

سعودی سنٹرل بینک کے افسران نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور میں مقیم ایک اور سینئر افسر نے بتایا کہ یہ پیسہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ میں جمع کروایا گیا ہے جو کہ پاکستان کے 'دوست ممالک' کے لیے بنایا گیا۔

'ہمیں تین ارب ڈالرز کا وعدہ کیا گیا ہے جس میں سے 1.5 ارب ڈالر ہمیں مل چکے ہیں۔ حال ہی میں ہمیں 750 ملین ڈالرز کی رقم ملی ہے۔'

وزیراعظم نواز شریف کے سعودی شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔ 1999ء کی فوجی بغاوت کے بعد نواز سعودی عرب میں پناہ لی تھی۔

پاکستان کے وزیر خزانہ نے بدھ کے روز 1.5 ارب ڈالر وصول کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیسے کس نے دیئے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو کہا 'آپ ہمارے دوستوں کو کیوں بے نقاب کرنا چاہتے ہیں؟ جن ممالک نے ہماری مدد کی ہے وہ خود کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے'

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

naeem Mar 14, 2014 08:32pm
kon se zatti zamant de he ye Pakistan he kese ka zati ghar na he jo zatti zamant ki bat ho ye log Pakistan se pe cha ne jate hen Pakistan in se nahe pe cha na jata. corrupt gov