رروم: اٹلی میں حکام نے شمالی افریقہ سے سسلی آنے والی تارکینِ وطن کی ایک کشتی سے تقریباً لاشیں برآمد کی ہیں۔

اٹلی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ملک ک بحریہ اور کوسٹ گارڈ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کشتی پر 590 غیر قانونی تارکینِ وطن اور پناہ گزین سوار تھے جن میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کشتی میں سوار لوگوں کي موت دم گھٹنے سے ہوئي ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہيں ہوا ہے جب اٹلی کے ساحلی محافظوں کو روزگار کی تلاش ميں ترکِ وطن کرکے اٹلی آنے والوں کي کشتيوں سے لاشيں ملی ہیں ليکن اتنی بڑی تعداد ميں پہلی بار ايسا واقعہ سامنے آيا ہے۔

گذشتہ ہفتے کے دوران اطالوی محافظ دستوں نے 1600 سے زيادہ تارکين وطن کو بچايا ہے۔ اس طرح رواں سال ترکِ وطن کرکے اٹلی آنے والے لوگوں کي تعداد 60 ہزار سے زيادہ ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سال ترکِ وطن کرنے والوں کي تعداد سنہ 2011 ميں بہار عرب کے دوران اٹلی آنے والے تارکین وطن کی سب سے زيادہ تعداد 63 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جب سمندر کا موسم ٹھیک ہوتا ہے تو افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے مہاجرین روزانہ شمالی اٹلی کے ساحل پر پہنچتے ہیں۔  

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Asad Jul 01, 2014 12:08am
Dear... I thnk news should b on the main share page like picturez... Because to read the news v have to visit new link... N it takes time...