کراچی: وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازں کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی پہلی بوئنگ 747 فلائٹ شورش زدہ لیبیا میں پھنسے ہوئے 500 پاکستانیوں کو لے کر منگل کی دوپہر لاہور پہنچی۔

ایئر پورٹ حکام نے اس موقع پر مسافروں کا خیر مقدم کیا۔

محصور پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیئے وزیر اعظم کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وار زون میں پی آئی اے فلائٹ آپریٹنگ کی تعریف کی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر لیبیا کے لیے مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔

لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ بھی پاکستانی شہریوں کی جلد از جلد واپسی کی کوشش کر رہا ہے۔

لیبیا میں سیکورٹی صورتحال کی نگرانی اور پاکستانیوں کے انخلاء کے لیئے وازرت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں