'ہمدردی نہیں بلکہ دعاؤں کی ضرورت'

18 دسمبر 2014
امیتابھ بچن —  اے ایف پی فوٹو
امیتابھ بچن — اے ایف پی فوٹو

پاکستانی شہر پشاور کے اسکول پر طالبان حملے پر بولی وڈ بھی صدمے کی حالت میں ہے اور میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ہمدردی کے اظہار کی بجائے ہلاک شدگان اور بچ جانے والے بچوں کے لیے دعا کی جانی چاہئے۔

اپنے ایک بلاگ میں امیتابھ بچن نے کہا کہ زندگی کا پہیہ آگے بڑھتا رہتا ہے جس میں تکلیفیں بھی ہیں اور خوشی بھی۔

مگر یہ وقت ہے کہ آپ آگے بڑھیں مگر اس دہشت کو پروان نہ چڑھائیں اس پر توجہ دینے یا ہمدردی کی ضرورت نہیں، اس وقت ہمیں ان ننھے بچوں کے لیے دعا کرنی چاہئے اور انہیں اپنے ذہن میں رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: سانحہ پشاور پر انوپم کھیر کا دہشتگردوں کے نام کھلا خط

بولی وڈ کے 72 سالہ اسٹار کو اس واقعے سے بہت تکلیف ہوئی ہے مگر وہ اس بات ضرور دیتے ہیں کہ مرحومین کے لیے دعا اور بچ جانے والے بچوں کی زندگیوں کو اس کے اثر سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنا بہت مشکل ہے ہم بس یہ کرسکتے ہیں کہ ان متاثرہ بچوں کے لیے دعا کریں اور انہیں تسلی دیں۔

گزشتہ روز بھی اس واقعہ پر جہاں عالمی رہنماؤں پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدری کیا وہیں شوبز شخصیات بھی ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے جذبات ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: سانحہ پشاور پر شوبز دنیا بھی سوگوار

تبصرے (0) بند ہیں