• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

'اجمل کا ایکشن کلیئر ہونے کا امکان ہے'

شائع February 6, 2015 اپ ڈیٹ February 7, 2015
اسٹار آف اسپنر سعید اجمل—فائل فوٹو۔
اسٹار آف اسپنر سعید اجمل—فائل فوٹو۔

چنئی: سعید اجمل کا آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ لینے والے کوچز کا کہنا ہے کہ اسٹار آف اسپنر کا ایکشن کلیئر ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

چنئی کی لیبارٹری کے کوچز کے مطابق ٹیسٹ کے دوران اجمل کے باؤلنگ ایکشن میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اجمل کا ایکشن اب تقریباً مکمل طور پر 'سائیڈ آن' ہوگیا ہے اور پیشگوئی کی کہ آئی سی سی کے ماہرین بھی ان کا ایکشن کلیئر کردیں گے۔

رپورٹ دبئی میں آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں بھیج دی گئی ہے۔

کوچز کے مطابق ٹیسٹ کے دوران آف اسپنر کی مختلف گیندوں بشمول دوسرا، کیرم بال اور تیز گیند کا معائنہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'ٹیم انتظامیہ کا سعید اجمل کو کھلانے سے انکار'

انہوں نے بتایا کہ اجمل کی تمام گیندوں میں بازو کا خم آئی سی سی قوانین کے مطابق پایا گیا۔

اجمل کا بی سی سی آئی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے معائنہ کیا جب وہ 36 مختلف قسم کی گیندیں کروارہے تھے۔

بشکریہ آئی بی این لائیو

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024