سانحہ بلدیہ ٹاؤن بھتہ مافیاکی غیرانسانی حرکت ہے، عمران خان

07 فروری 2015
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ۔ ۔ ۔ فوٹو: آئی این پی
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ۔ ۔ ۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مافیا کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے سربراہ نے 2 پیغامات دیئے جن میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سے دھچکا لگا۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ مافیا نے غیر انسانی عمل کا ارتکاب کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لکا کر 250 سے زائد افراد کی جان لی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نظر میں عام لوگوں کی زندگیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں سیاسی جماعت کا گروہ ملوث

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مافیا کا خاتمہ ہونا چاہیے جبکہ سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز کا خاتمہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آگ لگانے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی رپورٹ پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں : بلدیہ ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 289 ہو گئی

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگانے کے واقعے میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کا ایک گروہ ملوث ہے۔

اس واقعے کے ایک ملزم کو گرفتارکیا جا چکا ہے جس نے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں