پاکستان کو 150 رنز سے بدترین شکست

21 فروری 2015
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا وکٹ لینے کے بعد جارحانہ انداز۔ فوٹو اے ایف پی
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا وکٹ لینے کے بعد جارحانہ انداز۔ فوٹو اے ایف پی
آندرے رسل عمر اکمل کی وکٹ لینے کے بعد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
آندرے رسل عمر اکمل کی وکٹ لینے کے بعد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

کرائسٹ چرچ: ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو 150 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا اور 28 رنز پر دونوں ویسٹ انڈین اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔

میچ کا مکمل احوال جانے کے لیے یہاں کلک کریں

لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈین بلے بازوں نے شراکتیں قائم کیں اور اسکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا، ڈیرن براوو 49، مارلن سیمیولز 38، دنیش رامدین 51، لینڈل سمنز 50، ڈیرن سیمی 30 جبکہ آندرے رسل نے 13 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کو بڑا مجموعہ بنانے میں پاکستانی فیلڈرز کی بھرپور مدد کا ساتھ رہا جنہوں نے پانچ کیچ ڈراپ کیے۔

جواب میں پاکستانی کی بیٹنگ کا آغاز ایک بھیانک خواب اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ تھا۔

صرف ایک رن پر چار پاکستای بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ 25 کے اسکور تک پہنچتے پہنچتے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر صہیب مقصود اور عمر اکمل نے 80 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 50 اور 59 رنز بنانے کے بعد وکٹ پر سیٹ ہو کر آؤٹ ہوئے۔

آفریدی بھی کوئی کرشمہ نہیں دکھا سکے اور 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پوری پاکستانی ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ی ابتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

ویسٹ انڈیز نے میچ میں 150 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی جو ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی شکست ہے۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ اتوار یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

jan Feb 21, 2015 12:23pm
One lesson for Pakistani captain and team management >>>>Please remember that Winning toss and batting first is the most important decision for Pakistan cricket team to win , even their are clouds on the sky even their is green grass on the pitch but don't go for batting 2nd because pitch condition and weather condition will not bring loss to Pakistan but Pakistani batsmen continuous failure by chasing will bring definitely a loss even against Ire, UAE and Zim even to chase 200+ runs.