اگر آپ ہفتہ کی سہ پہر اپنی کرسی کے کنارے پر نہیں بیٹھے ہوئے تھے تو یقیناً آپ پاکستان کو جنوبی افریقہ کو ضرب لگاتے ہوئے نہیں دیکھ رہے ہوگے جو کہ یقیناً قابل افسوس ہے کیونکہ ورلڈکپ میں چند ہی بہتر مقابلے اب تک دیکھنے میں آئے ہیں۔

اگر آپ اسکور بک کا جائزہ لیں تو پاکستان کی فتح کا مارجن 29 رنز ہے جو عندیہ دیتا ہے کہ یہ ایک آسان جیت رہی ہوگی مگر یہ بہکاوے سے زیادہ کچھ نہیں، درحقیقت مصباح الحق کی ٹیم کو اے بی ڈیویلیئر پر غلبہ پانے کے لیے کافی اتار چڑھاﺅ اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقی کپتان جب تک نویں وکٹ نہیں بنے جو کہ صبر و تحمل سے کھیلنے والے اس کرکٹر کی جانب سے شاذ و نادر کی جانے والی غلطی کا نتیجہ تھی جو انہوں نے پل شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹ تحفے کے طور پر پیش کردی، جس کے بعد پاکستان یا ہر ایک ماننے لگا کہ اب جنوبی افریقہ میچ ہار گیا ہے۔

جب تک وہ کریز پر موجود تھے تو میچ کا کنٹرول ان کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہا تھا اور میرا نہیں خیال کہ ہمیں اس بات پر شبہ کرکے مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے کہ اس وقت ڈیویلیئرز ہی دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ان کا بلا جلد ہی کنگ آرتھر کی تلوار جتنا مشہور ہوجائے گا جس سے وہ اپنے دشمنوں پر قیامت ڈھاتے تھے۔

اور ڈیویلیئرز کی بہتر بلے بازی جو انہیں موجودہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر لے گئی، کے باوجود جنوبی افریقہ اب دو اہم میچوں میں ناکام ہوچکی ہے (پہلے وہ ہندوستان کے خلاف ناکام ہوئی تھی) جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹیم صلاحیت کے اعتبار سے چاہے جتنی بھی بھرپور ہو مگر پریشر کے سامنے اب بھی انتہائی کمزور ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعے کو ہندوستان کی طرح جنوبی افریقی ٹاپ آرڈر بھی نسبتاً چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بے موقع اور جلد بازی میں اسٹروکس کھیل کر بکھر گیا، مگر ہندوستان کے برخلاف جس نے مہندرا سنگھ دھونی کے ٹھنڈے ذہن کی بدولت کامیابی حاصل کی، جنوبی افریقہ ڈیویلیئرز کی کی بہترین بلے بازی کے باوجود لائن عبور کرنے میں ناکام رہا۔

جے پی ڈومینی جیسی صلاحیت رکھنے والا بیٹسمین سات رنز بناکر واپس لوٹ آیا اور ٹاپ آرڈر کے اندر مہم جوئی کا رجحان دیکھنے میں آیا مگر یہ ڈیویلیئرز کے لیے زیادہ فکرمندی کا باعث نہیں بلکہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں یعنی بلے بازوں اور باﺅلرز کے ٹمپرامنٹ کی کمزوری زیادہ فکرمندی کا باعث ہے، جب بھی حالات مشکل ہوتے ہیں تو وہ زیادہ کمزور نظر آنے لگتے ہیں۔

بلے باز کی حیثیت سے تمام تر عظمت کے ساتھ ڈیویلیئرز کپتانی کے معاملے میں زیادہ نمایاں نظر نہیں آتے، اس کھیل میں تدابیر کے مختلف حصوں کا فیصلہ میچ سے قبل ہوتا ہے اور کرکٹ کی کپتانی کو دیگر کھیلوں سے الگ کرتا ہے۔

اس کے مقابلے میں مصباح الحق اپنی ٹیم کی قیادت عزم اور زیادہ تخلیقی حکمت عملیوں کے ساتھ کررہے ہیں جو ٹورنامنٹ کے بیشتر کپتانوں میں نظر نہیں آتی۔

کچھ وجوہات کی بناءپر میں ان کی گہرائی ماپنے سے قاصر ہوں،مگر وہ بلاوجہ بہت بھاری بوجھ تلے دبا دیئے گئے ہیں خاص طور پر اپنے ملک کے سابق کھلاڑیوں کے مگر وہ اسے صبر سے برداشت کرتے ہیں۔

کسی دن جب وہ ایک سوانح حیات تحریر کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ ہم جان سکیں کہ ان کے ذہن میں کیا کچھ چلتا رہا ہے۔

میری رائے میں مصباح کا غیر جذباتی انداز درحقیقت جارحیت کو کنٹرول کرنے کی کوشش پر پردہ ڈالنا ہے۔

ایک کے بعد ایک میچ میں وہ اننگ کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں اور اپنے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید سے بے پروا نظر آتے ہین جبکہ اب وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

ان کے طرز فکر کی منطق یہ نظر آتی ہے کہ اگر وہ کچھ رنز کریں گے چاہے کسی بھی رفتار سے، ان کی ٹیم کو ایک موقع ملے گا جیسا زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف نظر بھی آیا۔ ان کی بیٹنگ میں کوئی ڈرامائی انداز نہیں اور وہ گیلری کے نہیں کھیلتے، آپ انہیں اپنے جبڑوں کو دباتے دیکھتے ہیں تو اپنے عزم کو برقرار رکھ سکیں۔

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایسا نظر آتا ہے کہ مصباح نے اپنی ٹیم کے مھدود ہونے کا تجزیہ کررکھا ہے ، وہ یقیناً عمران خان کی طرح متاثرکن اور تحکم پسند نہیں مگر پھر بھی وہ اپنے کھلاڑیوں کو بہلانے میں کامیاب رہتے ہیں خاص طور پر باﺅلرز کو۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ میں کہاں تک پہنچتا ہے اس کا بڑا انحصار مصباح پر ہے بطور بلے باز اور کپتان۔ وہ کم تر ہوسکتے ہیں مگر انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تبدیلی کی چند حیرت انگیز اشارے ابھرنے لگے ہیں جیسا 1992 میں بھی ہوا تھا۔

ٹائٹل کی فتح ابھی دور بہت دور ہے، بیٹنگ اب بھی لڑکھڑاہٹ کا شکار ہے اور فیلڈنگ ایوریج سے بھی کم تر، مگر ایک تباہ کن آغاز کے بعد پاکستان نے اپنی طاقت کے ساتھ متاثرکن واپسی کی ہے اور آخرکار ایک درست کمبینیشن پر کام کرلیا ہے۔

اب یہ دیوانہ پن لگتا ہے کہ ایک اسپیشلسٹ کیپر اور بہترین اسٹروک پلیئر طویل عرصے سے بینچ پر بیٹھا تھا جیسا اسٹار اسپورٹس کے اینکر منیش بٹاویہ نے ٹوئیٹ کیا " مین آف دی میچ کا ایوارڈ اس شخص کے نام ہونا چاہئے جس نے پاکستان کو سرفراز احمد کو کھلانے کے لیے قائل کیا"۔

یہ تو ایک مذاق تھا مگر اس سے زیادہ سنجیدہ اور کیا کہا جاسکتا ہے؟

تبصرے (4) بند ہیں

Sharminda Mar 08, 2015 05:20pm
Afoos keh Waqar Younis taasub main Pak ka bhala bura bhool baithain hain. Aisay loago ko chalnay dia tu Pak kay har shobay main merit ka qatal hota rahay gaa. Woh qatal jo azadi kay baad say hota aa raha hai.
tahir farooq Mar 08, 2015 10:10pm
nice words
Israr Muhammad Khan Yousafzai Mar 08, 2015 10:44pm
سرفرا. کھلانے نہ کھلانے کی بات اب پرانی ھوچکی ھے اب اگے دیکھنا ھوگا موجودہ کھلاڑیوں کو حوصلہ دینا ھوگا مصباح اپنی طرز کا ایک کھلاڑی ھے جو بخرالحال کامیاب ھے افریقہ کے حلاف انکی حکمت عملی جارحانہ تھی جسکی وجہ ٹیم کامیاب ھوگئی انہوں نے مخالف ٹیم دفاعی انداز اختیار کرنے مجبور کیا ویسے بھی افریقی ٹیم دباؤ میں اجاتی ھے
Muhammad Mar 09, 2015 11:52am
Main Yahan Misbah or Waqar dono ko sarahna chahta hoon jinhon nay beshak theek faisla liya. Dunya bhar main opening specialist openers say karai jaati hay or Hafeez ki wapsi k baad Pakistan aik specialist opener say mehroom tha. agar nasir ki jagha shroo main Sarfaraz ko try kiya jaata or woh bhi fail hojaata to yehi qom yehi tajzia nigaar waqar or Misbah ko aaray haathon letay or tanz k teer barsaa detay. Shukar ada karna chahiyay k Sarfaraz nay perform kar diya warna hamari jazbaati qom ki aakhri umeed bhi toot jaati . I hope k log jazbaatiat chorr kar dil o jaan k saath apni team ka saath dain gay or Naam nhaad tajziya nigaron say bhi guzarish hay k leg pulling say baaz rahain. Yeh postmartum world cup khatam honay k baad karin abhi nahin . shukria