نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، گپٹل مرد میدان

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2015
مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے 143 رنز کی شراکت قائم کی۔ فوٹو اے پی
مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے 143 رنز کی شراکت قائم کی۔ فوٹو اے پی
گپتل نے 237 رنز بنائے ۔۔۔ فوٹو: اے پی
گپتل نے 237 رنز بنائے ۔۔۔ فوٹو: اے پی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپتل اور برینڈن میکلم نے تیز آغاز فراہم کیا مگر اس کی پہلی وکٹ 5ویں اوور میں صرف 27رنز پر گری۔

اس کے بعد کین ویلیم سن اور گپٹل نے 62رنز کی پارٹنر شپ کھیل کر اسکور 89رنز تک پہنچایا مگر 16ویں اوور میں ویلیم سن 33رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد روز ٹیلز کھیلنے آئے جنہوں نے مارٹن گپتل کے ہمراہ نیوزی لینڈ کو مستحکم پوزیشن تک پہنچایا، دونوں نے 143رنز کی پارٹنر شپ بنائی مگر پھر 39ویں اوور میں 232 کے مجموعی اسکور پر ٹیلر بھی رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 61 گیندوں پر 42 رنز بنائے جو کہ اننگ میں گپتل کے بعد کسی کھلاڑی کا بڑا اسکور تھا۔

ان کے بعد کوری اینڈرسن 15رنز، گرانٹ ایلوٹ 27 اور لوکے رونچی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

البتہ دوسرے اینڈ پر گپتل نے وکٹ کو محفوظ رکھا اور 35ویں اوور کے بعد تیز کھیلنا شروع کر دیا۔

مارٹن گپتل نے 273رنز صرف 163 گیندوں پر بنائے جبکی اس اننگ میں انہوں نے 11 چھکے اور 24 چوکے لگائے۔

نیوزی لینڈ نے آخری 15 اوورز میں 206 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 7 اوورز میں 71 رنز دے کر 3 جبکہ اینڈریو رسل نے 10 اوورز میں 96 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے اننگ کا آغاز کیا تو وہ شروع سے ہی بڑے ہدف کے دباؤ میں نظر آئے۔

کرس گیل نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا لیکن دوسرے اینڈ سے وقفے وقفے وکٹیں گرتی رہیں۔

جانسن چارلس، چار، لینڈ سمنز 12، مارلن سیمیولز 27 اور دنیش رامدین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

گیل نے 26 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی لیکن جب وہ 120 کے مجموعی اسکور پر 61 رنزب نانے کے بعد آؤت ہوئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی شکست یقینی ہو گئی۔

بقیہ بلے بازوں نے اپنی سی کوشش ضرور کی لیکن یہ بھی محض ایک شکست کو ٹالنے کے مترادف ہی ثابت ہوا۔

جوناتھن کارٹر 32، ڈیرن سیمی 27، آندرے رسل 20، جیروم ٹیلر نو اور کپتان جیسن ہولڈر42 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 31ویں اوور میں 250 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

مارٹن گپٹل کو شاندار ڈبل سچنری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کولایفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ 24 مارچ کو آکلینڈ میں جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں