ہندوستان کے پاس 'وہاب' کی کمی

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2015
وہاب نے کواٹرفائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے بعد دنیا کرکٹ کے گرو وہاب کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں — اے فوٹو
وہاب نے کواٹرفائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے بعد دنیا کرکٹ کے گرو وہاب کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں — اے فوٹو

ہندوستان کے سابق باؤلنگ کوچ جو داویس نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں انڈین فاسٹ باؤلر اچھا پرفارم کر رہے ہیں تاہم وہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف انہیں وہاب ریاض جیسے باؤلر کی کمی محسوس ہوگی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے بعد دنیا کرکٹ کے گرو وہاب کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں۔

`

`

داویس کے مطابق وہاب نے اپنے بہترین اسپل میں آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر خصوصاً شین واٹسن کی تیز شارٹ گیندوں کو کھیلنے میں کمزوری کو عیاں کیا۔

داویس کا کہناتھا کہ یہی وہ کمزوری ہے جسے انڈیا کو یاد رکھنا چاہیے لیکن ہندوستان کے پاس وہاب جیسا کوئی بائیں بازو کو باؤلر نہیں ہے جو کہ آسٹریلین کھلاڑیوں کو قابو کر سکے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کوچ کافی ڈنکن فلیچر تین دماغ ہیں وہ ان چیزوں کو ضرور نوٹ کریں گے اور تیاری کرکے اپنی ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

'لیکن بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے کھلاڑیوں کا کافی فائدہ ہوتا ہے اور انڈیا کے پاس اسی کی کمی ہے۔'

تبصرے (0) بند ہیں