آسٹریلین باؤلرز سے نمٹنے کا انوکھا منصوبہ

24 مارچ 2015
ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کوچ ڈنکن فلیچر پریکٹس سیشن کے دوران حکمت عملی بناتے ہوئے۔ فوٹو اے پی
ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کوچ ڈنکن فلیچر پریکٹس سیشن کے دوران حکمت عملی بناتے ہوئے۔ فوٹو اے پی

سڈنی: ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کوچ ڈنکن فلیچر نے سیمی فائنل میں مچل اسٹارک سمیت آسٹریلین فاسٹ باؤلرز کو قابو کرنے کے لئے انوکھا منصوبہ تیار کرلیا۔

ہندوستانی ٹیم نے اسٹول تھیوری کے بعد ٹینس سروس تھیوری پر پریکٹس شروع کردی۔

اس سلسلے میں بیٹسمین سریش رائنا سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے ملحقہ علاقے پر 45 منٹ تک گیلی ٹینس بال سے پریکٹس کروائی گئی تاکہ وہ کامیابی سے تیز وکٹوں پر فاسٹ بولرز کا سامنا آسانی سے کرسکے۔

اس کے علاوہ اوپننگ بلے باز شیکھر دھاون نے 10منٹ تک ٹینس سروس پر کھیلا تاکہ وہ بھی فاسٹ اور باؤنسی آسٹریلین گیند بازی کا سامنا کر سکیں۔

ہندوستانی ٹی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک عام طور پر وائڈ باؤنس کرواتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹسمین کی اننگ کا خاتمہ ہوجاتا ہے لیکن ہم نے اس کا توڑ بھی نکال لیا اور سریش رائنا سے ٹینس سروس پر شارٹس بال پر بیٹنگ کروائی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں