گال: پاکستان کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پر ایک مرتبہ پھر اعتراض سامنے آیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دس وکٹوں سے جیت کے بعد امپائرز نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے ایکشن رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ حفیظ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تیس اوررز کرائے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ سال، نومبر ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران ایکشن مشکو ک رپورٹ ہونے کے بعد انہیں باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Khan Yousafzai of Jun 22, 2015 12:22am
حفیظ بہت کھلاڑی ھے باؤلنگ بیٹنگ دونوں میں ماہر ھے لیکن دوبارہ رپورٹ ھونے پر ان پر پابندی کا شدید حطرہ ھے کرکٹ بورڈ کو اس کا تدارک کرنا ھوگا مشکوک ایکشن والے باؤلرز کے حامل کھلاڑیوں کی نشاندہی کیلئے بورڈ کو ایک مربوط پروگرام بنانا چاہئے کرکٹ اکیڈیمی اسکے لئے بنائی گئی تھیں اکیڈیمیوں کو فعال کرنا چاہئے اور کھلاڑیوں کی تربیتی پروگرام بنانا چاہئے