حفیظ کی باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2015
پاکستانی باؤلر محمد حفیظ—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستانی باؤلر محمد حفیظ—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے کر باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ 6 جولائی کو ہندوستان کے شہر چنئی میں اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد ان پر 12 ماہ یعنی ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق محمد حفیظ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا۔

جس کے بعد حفیظ نے رواں ماہ 6 جولائی کو ہندوستان کے شہر چنئی کی ایک مقامی بائیو مکینک لیب سے ٹیسٹ کرایا، ٹیسٹ کے دوران ان سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم اس دوران وہ اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث آئی سی سی کی جانب سے ان پر پابندی عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں:حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر پھر اعتراض

گزشتہ سال نومبر میں ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران بھی باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ کو باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jul 17, 2015 03:09pm
Now hence prove that ICC is indian cricket councile. they afraid even our dove, and hafeez is Man. Darna tu chahiay Boss.