'پاکستان تیسرا بڑا جوہری ملک بننے کے قریب'

27 اگست 2015
پاکستان کے پاس 120 جوہری ہتھیار ہیں اس کے مقابلے میں ہندوستانی ہتھیاروں کی تعداد 100 ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
پاکستان کے پاس 120 جوہری ہتھیار ہیں اس کے مقابلے میں ہندوستانی ہتھیاروں کی تعداد 100 ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

پاکستان آئندہ پانچ سے 10 برسوں کے دوران امریکا اور روس کے بعد جوہری ذخائر رکھنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

یہ بات واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دو امریکی تھنک ٹینکس کے حوالے سے بتائی ہے۔

جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہندوستان کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں پیچھے چھوڑ چکا ہے اور ممکنہ طور پر سالانہ 20 جوہری وارہیڈ تیار کررہا ہے۔

انٹرنیشنل پیس اینڈ دی اسٹیمسن سینٹر کے کارنیگی اینڈومینٹ کی اس رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس 120 جوہری ہتھیار ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں ہندوستانی ہتھیاروں کی تعداد 100 ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سے دس برسوں میں پاکستان کے پاس کم از کم ساڑھے تین سو جوہری ہتھیار ہوسکتے ہیں۔

پاکستان نے ہندوستان پر نمایاں سبقت اپنے اعلی افزودہ یورینیم کی بدولت حاصل ہے جس کے باعث وہ کم طاقتور جوہری ڈیوائسز تیزی سے تیار کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان کے پاس پلوٹونیم کے ذخائر زیادہ ہیں جو کہ زیادہ طاقت والے وارہیڈ کے لیے درکار ایندھن ہے، تاہم ہندوستان کی جانب سے پلوٹونیم کا زیادہ استعمال مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار کے لیے کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق " پاکستان کے موجودہ انفراسٹرکچر میں جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی تعداد پاکستانی حکام اور تجزیہ کار کی جانب سے قابل اعتبار کم از کم دفاعی کوششوں کی یقین دہانیوں سے زیادہ ہے"۔

تبصرے (6) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Aug 27, 2015 07:47pm
dekho sach kiya hey Allah janey-- is propaganda ko man o an shaiya karney key baad jo sach hey us ko bhi dhoondoooooooooo
zahid nizam Aug 27, 2015 09:04pm
یہ کسی بھی طرح سے اچھی خبر نہیں ہے- ہمارے ملک کو نمبر 3 میں تعلیم،صحت، اچھا معاشرہ،کم سے کم بیروزگاری میں ہونا چاہئے تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم کسی چیز میں بھی آگے نہیں اگر آگے ہیں تو صر ف غربت،کرپشن، لاقانونیت، ناانصافی، اور جہالت میں - ملک میں ایسے جوھری اثاثے رکھنے کا کیا فائدہ جہاں ایک غریب رات کو بھوکا سوتا ہو-
عادل۔ Aug 27, 2015 10:31pm
@zahid nizam مانا کہ آپ کی بات ٹھیک ہے ان سب کہ ساتھ پاکستان کے پاس وار ہیڈ بھی نہ ہوں ٹو دشمن ہمارے ملک پر کب سے حملہ کر چکا ہوتا ۔
amir Aug 27, 2015 10:41pm
its beautiful
Yusuf Aug 27, 2015 10:41pm
propaganda, propaganda and just propaganda......
asif Abbas malik Aug 28, 2015 12:58am
Sahi kha k Pakistan mny ghurbat Hy mama k croption Hy maana k boht sary masail hny or paecheedgiyna Hy mager Pakistan ager iss waqt dunia mny nomaya Hy to he'd waar ki badolat ye sahi Hy ...... Nahi to abh taq India . israile jesy milk Pakistan ko khatam ker chuky hoty .