’’جمعہ عبادت کا دن ہے چھٹی کا نہیں‘‘

19 جنوری 2016
جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل کی قرار داد پیش کی—فائل فوٹو
جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل کی قرار داد پیش کی—فائل فوٹو

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے ہفتہ وار تعطیل اتوار کے بجائے جمعہ کو کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی ہے جس پر وفاقی وزراء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نماز جمعہ چھٹی کے بغیر بھی پڑھی جاسکتی ہے، اسلام میں چھٹی کا حکم نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے بدھ کو قومی اسمبلی میں قرار پیش کی ہے کہ ملک میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو مقرر کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ بابرکت اور مسلمانوں کی عبادت کا دن ہے، 1977 میں قومی اسمبلی نے جمعہ کو چھٹی کی قرارداد منظور کی تھی جبکہ بہت سے اسلامی ممالک میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔

جماعت اسلامی کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف کاروباری طبقہ جمعہ کی چھٹی کامخالف ہے جبکہ جمعہ کی چھٹی نہ ہونے سے ملک میں آفات نازل ہورہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی اچھی بات ہے۔

حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جمعہ کی چھٹی کے لیے قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش ہونی چاہیے کیونکہ کے پی کے میں مذہبی رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔

اس موقع پر وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ عوام کو نمازوں کی ادائیگی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے نظام صلوٰۃ نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں، جمعہ عبادت کا دن ہے چھٹی کا نہیں، جمعہ کو کام پر ہوتے ہوئے بھی لوگوں کے پاس نماز کی ادائیگی کے لے کافی وقت ہوتا ہے، اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ اگر چھٹی کر بھی دی جائے لوگ جمعہ کی نماز نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرمملکت شیخ آفتاب اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تجویز دی کہ جمعہ کو چھٹی کا معاملہ وزرات داخلہ کو بھجوا دیا جائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جمعہ کی نماز چھٹی کے بغیر بھی پڑھی جاسکتی ہے، اسلام میں چھٹی کا حکم نہیں ہے، اس کے برعکس قرآن میں جمعہ کی نماز کے بعد اللہ کے فضل کی تلاش کرنے کا حکم ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار چھٹی کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہے ہمیں تو ہفتہ کے سات روز کام کرنا چاہئیے، اصل عبادت تو رزق حلال کا حصول ہے۔

بحث کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمعہ کے روز عام تعطیل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کردیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (9) بند ہیں

[email protected] Jan 19, 2016 06:23pm
Friday should be off day, it is very clear evidence majority of people either they ubale to make it due to work pressure or offering with abdoulutely in rush.
نفیس مبارک Jan 19, 2016 07:47pm
آفات تو پہلے بھی نازل ہوتی تھیں۔ کیا ملک میں قائم سرمایہ دارانہ سسٹم کسی آفت سے کم ہے؟ ہم پر مسلط حکمران طبقہ کسی آفت سے کم ہے؟ قدرتی آفات تو اپنی جگہ، غربت، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، قتل و غارت گری، بداخلاقی، جھوٹ، ناانصافی، کرپشن اور دین سے دوری کی آفت کیا کم ہے؟ افسوس کہ ایک چھوٹے سے ایشو کو آفت کی وجہ بتایا جا رہا ہے، جب کہ اسلام میں تو یہ چھٹی ہے ہی نہیں۔ قرآن پاک میں ہے فاذا قضیت الصلوۃ فانتشروا فی الارض و ابتغوا من فضل اللہ، ترجمہ؛ جب تم نماز [جمعہ] سے فارغ ہوجاو تو زمین میں پھیل جاو اور اللہ کا رزق تلاش کرو۔
khan Jan 19, 2016 07:48pm
جمعہ کی چھٹی کے بارے میں ریفرنڈم کے بارے میں کیا خیال ہے؟
محمد بشیر چوہدری Jan 19, 2016 10:16pm
جمہ کی ذن کی فضیلت عبادت کے لحاظ سے زیادہ ھے اس لیے چھٹی کے انتخاب کے لیے کسی اور دن کے انتخاب کے بجائے جمعہ کو فضیلت دینا بھتر ھے۔ ۔۔۔اور دینی اور دنیاوی لحاظ سے سب سے ایام میں اس دن کو فوقیت حاصل ھے ۔۔مسلمانوں کا آپس میں میل جول جتنا زیادہ ھو اس دن مل کر دل کو خوشی محسوس ھوتی ھے۔۔اور جمعہ کی نماز کے بھانے ایک دوسرے سے ملاقات کر لیں تو اس سے مسلمانوں میں اخوت بڑھتی ھے
محمد بشیر چوہدری Jan 19, 2016 10:50pm
جمہ کی دن کی فضیلت عبادت کے لحاظ سے زیادہ ھے اس لیے چھٹی کے انتخاب کے لیے کسی اور دن کے انتخاب کے بجائے جمعہ کو فضیلت دینا بہتر ھے۔ ۔۔۔ اور دینی اور دنیاوی لحاظ سے سب سے ایام میں اس دن کو فوقیت حاصل ھے ۔۔مسلمانوں کا آپس میں میل جول جتنا زیادہ ھو اس دن مل کر دل کو خوشی محسوس ھوتی ھے۔۔ اور جمعہ کی نماز کے بھانے ایک دوسرے سے ملاقات کر لیں تو اس سے مسلمانوں میں اخوت بڑھتی ھے
Zain Jan 20, 2016 07:17am
Make 3 leaves. Friday, Saturday, Sunday Lazy people...
Hasan Jan 20, 2016 07:37am
جمعہ کی چھٹی ہونی چاہیے . آفس میں کام کرنے والے جلدی میں ادا کرتے ہیں اور سچ بات تو یہ ہے کہ پینٹ شرٹ میں نماز پڑھنے کا صحیح لطف نہیں آتا.
Imran Jan 20, 2016 04:03pm
I remember when we used to have Friday as holiday our parents used to prepare us to offer Juma prayer and our father used to take all of us to a central jaama Masjid before the start of Juma Address (Khutba) in the Masjid. Now that Friday is a working day everybody is scattered in schools or offices and they only leave for Juma prayer when Address (Khutba) is over and imam is about to stand for prayer. The fact is it Juma prayer is no longer a muslim's gathering to listen to Khutba, but to offer a shortened Zohr prayer. and new generation has no value for Juma prayer. for then it is just a prayer like any other prayer.
Ashian Ali Malik Jan 20, 2016 04:48pm
نماز جمہ کی ادائیگی کے بعد رزق کی تلاش کے لیئے اللہ کی زمین مین پھیل جاو۔ یہ قران کا حکم ہے جمعہ کی چھٹی کرنے کے نتیجے میں اللہ کی زمین پر رزق کی تلاش متاثر ہو گی جو قران کے حکم کی خلاف ورزی ہو گی ۔