روجر فیڈرر کی مونٹے کارلو ٹورنامنٹ میں واپسی

10 اپريل 2016
فیڈرر نے میامی اوپن میں واپسی کی ناکام کوشش کی تھی—فوٹو: اے ایف پی
فیڈرر نے میامی اوپن میں واپسی کی ناکام کوشش کی تھی—فوٹو: اے ایف پی

موناکو: سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار روجر فیڈرر مکمل صحت یابی کے بعد مونٹے کارلو ماسٹرز ٹورنامنٹ میں ٹینس کورٹ میں واپسی کریں گے جہاں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔

34 سالہ سابق نمبر ایک روجر فیڈر رواں سال فروری کے اوائل میں گھٹنے کے آپریشن کے باعث ٹینس سے باہر ہوگئے تھے۔

فیڈرر کا کہنا تھا کہ'توقعات کم ہیں جو تبدیلی کے لیے بہتر ہے، کوشش یہی ہے کہ جہاں میں ابھی ہوں وہاں سے باہر نکلوں لیکن آپ ایک دفعہ اس صورت حال سے باہر آتے ہیں تو یہ واضح ہے کہ آپ جیت کے لیے جاتے ہیں میں مقابلہ کرنے والا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ میں واپس آچکا ہوں'۔

فیڈرر نے میامی اوپن میں واپسی کی ناکام کوشش کی تھی جب وہ صحت کی خرابی کے باعث باہر ہوگئے تھے۔

ان کی غیر موجودگی میں نوواک جوکووچ نے اپنے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا اور امریکا کے ہارڈ کورٹ میں گزشتہ ماہ ماسٹر ٹائٹل حاصل کیا اور کیرئر کی تاریخی انعامی رقم 100 ملین ڈالر کے سنگ میل کے قریب پینچ گئے ہیں جو فیڈرر سے چند لاکھ پیچھے ہے۔

مونٹے کارلو ماسٹر کے پری رولینڈ گیرس کا آغاز اتوار کو ہوگا۔

جوکووچ 2016 میں دوہا، میلبورن انڈین ویلز اور میامی میں کامیابیوں کے بعد اپنے ہوم ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی کے لیے کورٹ میں اتریں گے جہاں برطانوی نمبر ایک اسٹار ایندی مرے سیکنڈ سیڈڈ ہوں گے۔

دوسری جانب اسپین کے مایہ ناز ٹینس اسٹا رافیل نڈال بھی بہترین کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ'گزشتہ سال میرا اپنے آپ سے مقابلہ تھا اور اس سال حریفوں کے خلاف مقابلہ کررہا ہوں، میں اپنی بے چینی کو ختم نہیں کرسکا اور کھیلتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوں جس طرح میں نے تربیت کی ہے اس سے میں مطمئن ہوں'۔

مونٹے کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ، اینڈی مرے، روجر فیڈرر، اسٹین واورینکا اور رافیل نڈال سمیت ٹینس کے 16 کھلاڑی حصہ لیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں