شرمیلا کے 'مشکوک' بیگ سے اسمبلی میں کھلبلی

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2016
شرمیلا فاروقی اپنا بیگ سندھ اسمبلی میں چھوڑ گئی تھیں—۔
شرمیلا فاروقی اپنا بیگ سندھ اسمبلی میں چھوڑ گئی تھیں—۔

کراچی: سندہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچا دی.

یہاں ہم بتاتے چلیں کہ بیگ نہایت قیمتی یا اسٹائلش ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بنا بلکہ اس نے اُس وقت اسمبلی ہال میں خوف و ہراس پھیلایا، جب ایک رکن اسمبلی نے 'مشکوک' بیگ کی نشاندہی کی.

شرمیلا فاروقی کے بیگ کا کلوز اپ—۔ڈان نیوز
شرمیلا فاروقی کے بیگ کا کلوز اپ—۔ڈان نیوز

اراکین اسمبلی سمجھنے لگے کہ شاید اس مشکوک بیگ میں کوئی بم ہے، لیکن صورتحال اُس وقت اور زیادہ عجیب ہوئی جب اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے بیگ کو پانی میں ڈالنے کا مشورہ دے ڈالا، شاید ان کا خیال تھا کہ اس طرح بیگ کے اندر موجود بم پھٹنے سے بچ جائے.

خیر صورتحال اُس وقت واضح ہوئی جب شرمیلا اسمبلی ہال میں واپس آئیں اوردعویٰ کیا کہ یہ بیگ ان کا ہے اور اس طرح ارکان اسمبلی کی جان میں جان آئی اور یہ معمہ حل ہوا.

ویسے ایک بات تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر بیگ کو پانی میں ڈال دیا جاتا تو شرمیلا اپنے برانڈڈ بیگ کے ساتھ اس سلوک پر نامعلوم دوسروں کے ساتھ کیا سلوک کرتیں.

ویڈیو دیکھیں:


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Apr 12, 2016 09:55am
bag sharmeela tha bol naheyin sakta thaaa