پاکستان ٹیلی ویژن کے کلاسیک ڈرامے دھواں کے خالق عاشر عظیم کی پہلی لولی وڈ فلم ' مالک ' کی نمائش پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فلم مالک جسے قبل ازیں سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، اب ختم کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تاہم نوٹیفکیشن میں فلم پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پابندی کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ فلم میں جمہوری نظریے کے خلاف بات کی گئی اور لوگوں کی شکایت پر وفاقی وزارت کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ سنسر بورڈ نے بھی فلم مالک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا۔

فلم کو تین ہفتہ قبل دکھانے کی اجازت ملی تھی جس کے بعد اسے ملک بھر میں ریلیز کیا گیا۔

مزید پڑھیں : فلم 'مالک' پر پابندی ختم

گزشتہ روز ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے فلم پر لگنے والی پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ پابندی ہٹالی گئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (13) بند ہیں

Imran Apr 27, 2016 06:23pm
Its simply pathetic action by Ministry of Information, I have seen this movie and its totally against criminals and against those who used their powers unlawfully. if Indian movies are allowed in Pakistani cinemas then why we are demoralizing our Pakistani talent, its totally Ridicules. Its not against democracy, its all about great efforts done by our patriotic heroes who are fighting against evils.
Javed Apr 27, 2016 06:24pm
So the movie is anti democracy and Pakistan Army provided help in making the movie. No surprises there.
فراز Apr 27, 2016 06:30pm
صد افسوسس، اتنا عدم تحفظ کا احساس، جب دل میں چور ہو تو "رسی" بھی "سانپ" نظر آ رھا ہوتا ہے۔
فیصل Apr 27, 2016 08:02pm
What else you can expect from this govt.
Riz Apr 27, 2016 08:09pm
Just bcuz of few complains they decided to ban a Movie and what about Millions of complain about Prime Mister he should Ban too.
anees Apr 27, 2016 09:01pm
very bad and quite pathetic action taken by Gov.
Kamal KSA Apr 27, 2016 10:43pm
Our voices are coming out and how long they could stop. Feel the change and run along...
یاسر فاروق Apr 27, 2016 10:50pm
جن لوگوں نے نہیں دیکھنی تھی اب وہ بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر دیکھیں گے، کہ آخر ہے کیا اس فلم میں۔
طاھررفیق Apr 28, 2016 02:32am
آرمی اورسول گورنمنٹ کی کھلی لڑائی شروع'دنیا بھر میں کوئی حکومت اپنی فوج کومطعون و بدنام نھیں کرتی یھ اعزاز صرف اسلامی جمھوریھ پاکستان کو حاصل ھیں جھاں سیاستدان اور صحافی کھل کر ملکی افواج کو رگید سکتے ھیں بلکھ ثابت کرسکتے ھیں کھ ملکی ترقی میں فوج سب سے بڑی رکاوٹ ھے.ویسے ملک کاکوئی ادارھ بدعنوانی سے پاک نھیں.جیت فوج کی ھو یا حکومت کی ,ھار بھر طور عوام کی ھوگی.عام آدمی کا مقدرخوار ھونا ھی ھے.
ahmaq Apr 28, 2016 09:24am
youtube zindabad
shafeeq Apr 28, 2016 09:28am
loool govt,,What else we can expect from this govt. جواب
Amir Raza Khan Apr 28, 2016 09:52am
@Riz could you not let him enjoy the democracy please.
محمد آصف ملک Apr 28, 2016 02:04pm
جناب پرویز رشید صاحب اسے کہتے ہیں چور کی داڑھی میں تنکا