کراچی: سندھ بورڈ آف فلم سینسرز (ایس بی ایف سی) نے فلم 'مالک' پر پابندی عائد کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد اسے ختم کردیا۔

صوبائی سینسر بورڈ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے صوبے میں فلم پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کی فلم 'بے بی' پر پاکستان میں پابندی عائد

تین ہفتہ قبل فلم کو صوبے میں دکھانے کی اجازت ملی تھی اور اسے پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا ۔

ڈان ڈاٹ کام کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی فلم میں اس حصے کے باعث لگائی گئی تھی جس میں ایک وزیراعلیٰ کو حلف لیتے ہوئے دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بنگستان' کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

تاہم بعد میں جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینسر بورڈ نے نوٹیفیکیشن کو واپس لے لیا ہے۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے فلم پر لگنے والی پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ پابندی ہٹالی گئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

LIBRA Apr 27, 2016 09:24am
but whyy??? there was nothing wrong or censorable material i have watched and really admired the concepts shown by Mr Ashir azemm.... BRAVO very nice and though provoking movie....MUST WATCH