اسکاٹ لینڈ کے وزیر کا اردو میں حلف

اپ ڈیٹ 13 مئ 2016
اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف—۔فوٹو/ بشکریہ گلاسگو لائیو
اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف—۔فوٹو/ بشکریہ گلاسگو لائیو

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

حمزہ یوسف حلف برداری کی تقریب کے بعد اسمبلی سے باہر نکلتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سنڈے پوسٹ ڈاٹ کام
حمزہ یوسف حلف برداری کی تقریب کے بعد اسمبلی سے باہر نکلتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سنڈے پوسٹ ڈاٹ کام

گلاسگو لائیو کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ میں 129 اراکین اسمبلی نے پانچویں سیشن کے لیے حلف اٹھائے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف کو یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیولمپنٹ کی وزارت دی گئی، جو 2011 سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

اس موقع پر متعدد اراکین نے دیگر زبانوں میں حلف اٹھایا، لیکن حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف 'اردو' میں اٹھا کر پاکستانی ثقافت کو زندہ کردیا۔

حمزہ یوسف نے اردو زبان میں حلف اٹھاتے ہوئے کہا، 'میں حمزہ ہارون یوسف ایمانداری اور سچے دل سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ کوئین الزبتھ اور ان کے جانشینوں کا وفادار اور سچے دل سے تابعدار رہوں گا اور اس میں خداوند کریم میری مدد فرمائے۔'

ویڈیو دیکھیں:


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

LIBRA May 13, 2016 05:03pm
jeetay rahooo shehzady
الیاس انصاری May 13, 2016 08:17pm
بہت خوب حمزہ
Ali May 13, 2016 11:13pm
IF UK is a democracy than why an elected MP needs to take loyalty oath to monarchy??
طیب May 14, 2016 04:47am
why is he wearing a tie over a tea shirt??