عراق: کربلا میں کار بم دھماکا، 10 ہلاک

07 جون 2016
جائے وقوعہ کا ایک منظر—رائٹرز۔
جائے وقوعہ کا ایک منظر—رائٹرز۔

بغداد: عراق کے مقدس شہر کربلا میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ میں پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکا بغداد سے 90 کلو میٹر دور واقع اس شہر کے کمرشل علاقے میں ہوا۔

مزید پڑھیں: عراق: 5 خود کش حملوں میں 6 افراد ہلاک

عراقی کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا روضہ موجود ہے جسے مقدس مانا جاتا ہے۔

تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کیخلاف آپریشن:فلوجہ میں عراقی فوج کی پیش قدمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں حالیہ کچھ ہفتوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم جنوبی عراق اس سے محفوظ رہا ہے۔

دوسری جانب بغداد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں منگل کے روز ہی سات شہری ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق طبی حکام نے بھی کردی ہے۔

تمام افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کیوں کہ ان کے پاس صحافیوں سے گفتگو کرنے کے اختیارات موجود نہیں تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں