پاکستان نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ جیت لیا

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2016
پاکستان کے سی 130 طیارے نے برطانیہ میں ہونے والا رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو جیت لیا — فوٹو: بشکریہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ویب سائٹ
پاکستان کے سی 130 طیارے نے برطانیہ میں ہونے والا رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو جیت لیا — فوٹو: بشکریہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ویب سائٹ

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ میں ہونے والا ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ جیت لیا۔

برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2016 میں 50 ممالک کے 200 طیاروں نے حصہ لیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی سی 130 نے کی، جہاں پاک فضائیہ نے منفرد اعزاز حاصل کیا۔

فوٹو بشکریہ پاکستان ایئر فورس.
فوٹو بشکریہ پاکستان ایئر فورس.

شو کی اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے شرکت کی اور پاک فضائیہ کے دستے کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مذکورہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی سی 130 نے آپریشن ضرب عضب کی خوبصورت نقش نگاری کے باعث رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹوشو کی ٹرافی جیت لی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نقش نگاری کا مقصد آپریشن میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔

فوٹو بشکریہ پاکستان ایئر فورس
فوٹو بشکریہ پاکستان ایئر فورس

خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2006 میں بھی پاک فضائیہ کے سی 130 نے مذکورہ ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ اس کے علاوہ مذکورہ مقابلے کی 3 اہم ٹرافیاں بھی پاکستان گذشتہ مقابلوں میں حاصل کرچکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں