کراچی : انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی سینچری کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر پاکستانی کپتان کی حمایت میں کچھ دن پہلے ایک تنظیم کی جانب سے لگائے پوسٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جگہ مصباح کی تصویر لگائی ہیں، جس میں لکھا ہے کہ ’خدا کے لیے جانے کی باتیں جانے دو‘ ۔

اسی طرح ایک اور پوسٹر پر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ ’کھیلنے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب تک چلے جاؤ‘۔

مصباح الحق کے پرستار اعجاز وسیم احمد بخاری نے سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ ’لاجواب۔۔۔۔۔بے مثال‘

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کی غیر معروف تنظیم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے 13 شہروں کی شاہراہوں پر آویزاں کیے تھے۔

مزید پڑھیں: 'جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاؤ'

انمول علینہ نے آرمی چیف اور مصباح کی حمایت پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’ہم ان دونوں کو ریٹائر ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔‘

مزید پڑھیں: مصباح الحق کا فوج کو خراج تحسین

ادھر ٹوئٹر پر نومی ساحر نے لکھا کہ ’اسی شاٹ کی وجہ سے مصباح لیجنڈ ہیں۔‘

نومی ساحر نے ایک یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ ‘واہ! پاکستانی کپتان کے لیے کتنا زبردست لمحہ ہے۔‘

صحافی ندیم رضا نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سلام کی مشابہت کی نشاندہی کی۔

مزید پڑھیں: مصباح 82 سال میں سنچری بنانے والے معمر ترین کرکٹر

طویل عرصے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق 110 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ تھے۔

خیال رہے کہ 82 سال بعد کسی معمر کھلاڑی نے سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں