• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

مانسہرہ: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 3 اساتذہ سمیت 7 افراد زخمی

شائع May 18, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق جب کہ 3 پروفیسرز سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ کیوائی کے مقام پر پیش آیا جہاں ہری پور سے تفریح کےلیے سیاحتی مقام شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی 2 طالبات زرمینہ اور حلیمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

ان علاوہ حادثے میں کالج کے 3 پروفیسرز اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں طبی امداد کی فراہمی کے لیے کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024