پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں اور اس کی ایک مثال صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پھل پیچنے والا نوجوان ہے جس کی بہترین اور سریلی آواز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

جیسے کراچی کے ماسٹر اسلم ہندوستانی گلوکارہ لتا پنگیشکر کی تعریف کے بعد اپنی بہترین آواز کی وجہ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ویسے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سڑک پر کیلے بیچنے والا یہ لاہور کا نوجوان بھی بڑے بڑے گلوکاروں کو مستقبل میں ٹکر دے سکے گا۔

اس ویڈیو میں یہ نوجوان بولی وڈ فلم ’خاموشیاں‘ کا گانا ’باتیں یہ کبھی نہ تو بھولنا‘ گا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: لتا کو پسند آنے والی پاکستانی آواز اب کہاں ہے؟

2014 میں ریلیز ہوئی اس فلم کا یہ گانا ہندوستان کے مقبول گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا تھا جسے پاکستان کے شائقین نے بھی بے حد پسند کیا تھا۔

تاہم اس نوجوان کی آواز میں یہ گانا سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ارجیت سنگھ کے لیے بھی خطرہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اسے ضرورت ہے تو کسی بڑے پلیٹ فارم کی۔

سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اس ویڈیو کو دیکھ کر ہم امید کرسکتے ہیں کہ اس نوجوان کو کوئی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے کوئی اچھا پلیٹ فارم دیا جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں