کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار 200 سے بڑھ کر 52 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 44 ہزار 742 سے بڑھ کر 45 ہزار 85 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار روپے تک جاپہنچی

چند روز کے دوران ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت کئی ہزار روپے بڑھ چکی ہے۔

سونے کے مقامی تاجر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کو دیکھنے کے بعد مقامی ریٹس کا تعین کرتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں