شانگلہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے لیلونئی میں ’پراسرار‘ بیماری کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہی خاندان کے 7 بچے ہلاک ہوگئے۔

پراسرار بیماری کے باعث بچوں کی اموات پر علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا تھا کہ یہ بیماری بہت خطرناک ہے، جس کے باعث علاقہ مکین خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پراسرار بیماری کے باعث موت پر ڈاکٹرز بھی پریشان ہیں اور وہ اس کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہ مزید کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جیسے ہی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے وہ میڈیا سے شیئر کریں گے۔

پراسرار بیماری سے ہلاک ہونے سے قبل بچوں کا بائیاں ہاتھ اور پاؤں ناکارہ ہوگئے تھے، جبکہ ڈاکٹرز وجوہات معلوم کرنے کے لیے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حکیم آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز مختلف قسم کے ٹیسٹ کر رہے ہیں، جن سے واضح ہوجائے گا کہ بچوں کو کوئی ایک سے دوسرے کو منتقل ہونے والی بیماری تھی یا ممکنہ طور پر انہیں زہر دے کر مارا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں