کوئٹہ: دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک، 8 زخمی

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2016
دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے—فوٹو: ڈان نیوز
دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے—فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ پرپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معمول کی گشت پر معمور پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں 5 پولیس ہلکاروں سمیت 3 شہری شامل ہیں۔

کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو بڑھادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔

سریاب روڑ کو کوئٹہ کے حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دہشت گردوں کی جانب سے ماضی میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکا، 70افراد ہلاک

واضح رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ سول ہسپتال کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 112 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں ڈان نیوز کا کیمرہ مین بھی شامل تھا جبکہ اکثریت وکلا کی تھی جو بلوچستان بارکونسل کے صدر انور بلال کاسی کے قتل کی خبر سن کرہسپتال پہنچے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں