پیزا کے درمیان یہ تپائی کیوں ہوتی ہے؟

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کو پیزا کھانا پسند ہے اور گھر پر ڈیلیوری کی صورت میں آپ نے پیزا کے سینٹر میں پلاسٹک کی ایک چھوٹی سی تپائی تو دیکھی ہوگی؟

مگر کبھی سوچا کہ آخر یہ پیزا کے درمیان کیا کررہی ہوتی ہے ؟

درحقیقت اسے پیزا سیور کا نام دیا گیا ہے جو کہ آپ کی لذیذ غذا کو تیس برسوں سے تحفظ فراہم کررہی ہے۔

عام طور پر گھر پہنچائے جانے والے پیزا سستے گتے سے بنے ڈبوں میں ہوتے ہیں، جو کہ سستے اور آسانی سے ری سائیکل ایبل ہوتے ہیں مگر گتے کی پتلی تہہ آسانی سے دب سکتی ہے۔

اور اگر اس ڈبے کا سینٹر دبجائے تو یہ پیزا سے ملنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیزا میں سے سارا پنیر نکل کر ڈبے کے اوپر چپک سکتا ہے۔

1980 کی دہائی میں امریکی شہر نیویارک کی ایک باسی کارمیلا ویٹیل نے اس مسئلے کا احساس کیا اور اس کا حل ایجاد کیا۔

انہوں نے پیزا سیور کا ڈیزائن جسے انہوں نے پیکج سیور کا نام دیا، 1983 میں پیش کیا اور اس کا پیٹنٹ 1985 میں منظور کروا لیا۔

چونکہ پیزا کی فروخت بہت زیادہ ہوتی ہے تو صرف ایک کمپنی ہی پیزا سیور بنا ک رسالانہ 80 لاکھ ڈالرز تک کما لیتی ہے مگر بدقسمتی سے کارمیلا ویٹیل خود انہیں بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

1993 میں ان کے پیٹنٹ کی مدت ختم ہوگئی اور 2005 میں کارمیلا کا انتقال ہوگیا۔

فوٹو بشکریہ یو ایس پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ یو ایس پیٹنٹ آفس

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں