• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

بشکیک حملے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، نائب وزیرخارجہ کرغزستان

شائع May 18, 2024
بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، نائب وزیر خارجہ کرغزستان فوٹو: ایکس
بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، نائب وزیر خارجہ کرغزستان فوٹو: ایکس

کرغزستان کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی ہدایت پر کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغز نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سفیر نے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی صورتحال اور ان کے اہل خانہ کے خدشات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغزستان حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں۔

اس موقع پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور حالات اب معمول پر آگئے ہیں، جب کہ مقامی پولیس تمام ہاسٹلز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہیں، اس وقت ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔

نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کرغزستان کے صدر خود اس معاملے کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں اور حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بشکیک میں مقامی افراد کے حملے میں پاکستانی طلبہ کے زخمی ہونے کے معاملے پر دفتر خارجہ کو نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کا کہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024