اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی متعارف

13 جنوری 2017
— فوٹو بشکریہ اسنیپ چیٹ
— فوٹو بشکریہ اسنیپ چیٹ

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ فیس بک جس ایپ سے خوفزدہ ہے وہ اسنیپ چیٹ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کے فیچرز کو مسلسل چرا کر اپنی ایپس کا حصہ بنارہی ہے۔

اب اسنیپ چیٹ نے ایک اور بڑی تبدیلی کی ہے جو اس کا استعمال آسان اور فیس بک کو مزید خوفزدہ کردے گی۔

اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپ میں دوستوں کو تلاش کرنا، گروپس، ڈسکور اور دیگر متعدد فیچرز کی تلاش کو ایک یونیورسل بار کو متعارف کراکے آسان بنا دیا ہے جو کہ ہر وقت ایپ کے ٹاپ پر دستیاب ہوگی۔

یہ یونیورسل بار اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے صارفین کے لیے آج سے متعارف کرا دی گئی ہے جو بتدریج ہر ایک صارف کو دستیاب ہوگی جس کی مدد سے ہر کوئی اسنیپ چیٹ کے بہترین مواد اور دیگر چیزوں کو تلاش کرسکیں گے۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق ایپ کے انٹرفیس میں تبدیلی اسے تیز کرنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ صارفین کی ڈیوائسز میں اس کے کریش ہونے کا مسئلہ ختم ہوسکے۔

اسی طرح ایپ میں ویژول اسٹائل اور کوئیک اسٹارٹ سجیشنز بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوگئے ہیں جو کہ اس سے پہلے کافی سست روی سے اوپن ہوتے تھے۔

اس سے پہلے اسنیپ چیٹ سے جو شکایت صارفین کو تھی وہ یہ تھی کہ اس میں نئے اکاﺅنٹس کو تلاش کرنا بہت مشکل ہوتا تھا کیونکہ سجیشن کا فیچر موجود نہیں تھا۔

یہ نیا فیچر استعمال کرنے کا طریقہ آپ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں