• KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

شائع May 17, 2024 اپ ڈیٹ May 17, 2024 02:44pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاؤدق نے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی لگادی۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی کے بعد صحافی کوریڈور کے اندر کسی رکن سے بات بھی نہیں کر سکیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کے گیٹ نمبر ایک پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کردی، صحافی کوریڈورمیں کسی رکن سےبات بھی نہیں کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر وی لاگر، یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے، صحافی صرف میڈیا سینٹر میں کسی رکن سے گفتگو کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026