کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے سربراہ آصف علی زرداری اتوار 15 جنوری کو دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کے بعد امریکا چلے جائیں گے۔

تقریباً 18 ماہ کی خودساختہ جلاوطنی کاٹ کر گذشتہ ماہ وطن واپس آنے والے سابق صدر 20 جنوری سے قبل ہی امریکا جائیں گے، جہاں ذرائع کے مطابق وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

امریکا میں اپنے قیام کے دوران آصف زرداری کے طبی معائنے کا بھی امکان ہے۔

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل کے ترجمان سریندر والاسئی نے تصدیق کی کہ سابق صدر زرداری یو اے ای کے لیے روانہ ہوگئے ہیں تاہم انھوں نے ان کے دورہ امریکا کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:'نواز - زرداری اگلے الیکشن میں اتحادی ہوں گے'

آصف زرداری اس سے قبل اپنی ایک تقریر میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف حدود سے تجاز کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد جون 2015 میں ملک سے روانہ ہوئے تھے۔

اپنی تقریر میں انھوں نے کہا تھا کہ 'فوج کے جنرل ہر تین سال میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں البتہ سیاستدان ملک میں ہمیشہ رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہتر جانتے ہیں کہ ملک کے معاملات کو کیسے چلانا ہے'۔

اپنی اس تقریر کے ایک ہفتے کے اندر ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر سابق صدر ملک چھوڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’زرداری کے پارلیمنٹ آنے کے اعلان پر حیرانی تھی‘

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے آخر میں امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران زرداری امریکی انتظامیہ اور کانگریس کے ارکان سے ملاقات کریں، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ خبر 16 جنوری 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Jan 16, 2017 01:09pm
Since 1947 most of the workers of English Raj so called nowadays politicians as well all corrupt people & politicians needs USA upper hand, without them they are zero.