مرے، کربر کا آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2017
مرے نے عاللمی نمبر ایک بننے کے بعد پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم میچ میں فتح حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی
مرے نے عاللمی نمبر ایک بننے کے بعد پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم میچ میں فتح حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے، روجرفیڈراور خواتین کی عالمی نمبر ایک اینجلق کربر نے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن کے پہلے روز عالمی نمبرایک اینڈی مرے اور یوکرین کے ایلیا مارچینکو کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا تاہم مرے نے 7-5، 7-6 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔

عالمی نمبر ایک کا درجہ حاصل کرنے کے بعد گرینڈ سلیم میچ میں یہ ان کی پہلی کامیابی ہے۔

سوئس کھلاڑی روجر فیڈرر نے ہم وطن 35 سالہ جرگن میلزر کو 7-5، 3-6،6-2 اور 6-2 سے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

روجرفیڈرچھ ماہ کی طویل غیر حاضری کے بعد ٹینس میں واپس آئے اور پہلے مقابلے میں انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جاپانی کھلاڑی کائی نشیکوری نے روسی کھلاڑی آندرے کوزنیٹسووف کو 7-5،1-6،6-4 ،7-6 اور 6-2 سے صبر آزما مقابلے کے بعد شکست دے کر دوسرے مرحلے میں مارن کلک، جوولفریڈ، جان ایسنر، جیک سوک اوربرنارڈ ٹومک کے ساتھ شامل ہوگئے۔

آسٹریلین اوپن کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں پہلا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب عالمی نمبر چار سیمونا ہیلپ کو امریکا کی ایک غیر معروف کھلاڑی شیلبی روجرز سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

شیلبی روجرز نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو با آسانی 6-3 اور 6-1 سے شکست دے دی۔

سات مرتبہ کی چمپیئن امریکا کی وینس ولیمز نے کیترینا کوزلوواکو 7-6 اور 7-5 سے جبکہ یوگینی بوچارڈ نے لوئیسا چریکو کو 6-0 اور6-4 سے زیر کیا۔

خواتین کی عالمی نمبرایک اور دفاعی چمپیئن جرمن کھلاڑی اینجلق کربر نے یوکرینی کھلاڑی لیسیا ٹیسورینکا کو 6-2، 5-7 اور 6-2 سے زیر کر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تبصرے (0) بند ہیں