سری لنکا کے نیروشان پر دومیچوں کی پابندی

22 فروری 2017
نیروشان اب آسٹریلیا کےخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے—فائل/فوٹو: اے پی
نیروشان اب آسٹریلیا کےخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے—فائل/فوٹو: اے پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے وکٹ کیپر نیروشان ڈکویلا کو آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں مخالف کھلاڑی سے الجھنے پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی۔

سری لنکا کے اوپنر اور وکٹ کیپر نیروشان کو اتوار کو کھیلے گئے میچ میں قواعد کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ اور 2 منفی پوائنٹس دیے گئے تھے جس کے بعد ان کے منفی پوائنٹس کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی تھی۔

نیروشان کے منفی پوائنٹس کی تعداد 5 ہوتے ہی آئی سی سی کے قوانین کے مطابق وہ خودبخود دومیچوں سے معطل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے:گونارتنے نے آسٹریلیا سے یقینی فتح چھین لی

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ٹم پین کونیروشان ڈکویلا سے الجھنے پر میچ فیس کا 15 فی صد اور ایک منفی پوائنٹ دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیروشان ڈکویلا کے خلاف فیصلہ وکٹ پر ان کے رویے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے گونارتنے کی شاندار بلےبازی کی بدولت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی کے ہاتھوں چمپیئنز ٹرافی2017 کی رونمائی

نیروشان ڈکویلا پابندی کے بعد اب 22 فروری کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

گونارتنے نے 46 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ چمارا کپوگیدرا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر سری لنکا کو دووکٹوں سے فتح سے ہم کنار کیا تھا۔

سری لنکا نے میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں